ابنا: اس کانفرنس سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو ایک دوسرے پر اعتماد نہیں ہے جس کی بنا پر ہمیں اعتماد سازی کرنی ہوگي۔
عمران خان نے کہا کہ اب وقت آ گيا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دیا جائے اور ہندوستان اور پاکستان کو نفرتوں کو ختم کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کو مسلسل مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے اور پاکستان کی نوجواں نسل تبدیلی چاہتی ہے۔
اس کانفرنس سے بجاج آٹو کے چيرمین راہل بجاج نے کہا کہ ہندوستان کے تاجر پاکستانی مصنوعات اور سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
راہل بجاج نے کہا کہ ہندوستان ایک بہت بڑی منڈی ہے جس سے پاکستانی تاجر فائدہ اٹھاسکتے ہیں جبکہ ہندوستانی تاجر بھی پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے خواہاں ہیں۔....... /169